Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
359 - 975
حدیث نمبر 359
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں کہ سعد ابن معاذ کی رگ حیات میں تیر مارا گیا ۱؎ تو اسے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے ہاتھ سے تیر سے داغ دیا پھر وہ سوج گیا تو اسے دوبارہ داغ دیا۲؎ (مسلم)
شرح
۱؎ تاکہ خون بند ہوجاوے،ابھی پچھلی حدیث میں اس عمل شریف اور ممانعت کی احادیث میں مطابقت عرض کی گئی۔

۲؎ یہ واقعہ بھی اس غزوہ احزاب میں ہوا کہ حضرت سعد ابن معاذ کی رگ حیوۃ میں تیر لگا۔
Flag Counter