| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضر ت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ شفاء تین چیزوں میں ہے سنگی والے کے نشتر میں ۱؎ یا شہد کے گھونٹ میں ۲؎ یا آگ سے داغ میں۳؎ اور میں اپنی امت کو داغ سے منع کرتا ہوں ۔(بخاری)
شرح
۱؎ جب کسی مریض کے بھری سنگی لگاتے ہیں تو پہلے مرض کی جگہ نشتر مارتے ہیں پھر سنگی رکھ کر چوستے ہیں پھر وہاں سنگی جم جاتی ہے جب اکھیڑتے ہیں تو فاسد خون نکل جاتا ہے۔شرطہ وہ نشتر ہے ا ور محجم وہ سنگی یا محجم نشتر اور شرطہ نشتر لگانا۔ ۲؎ خواہ خالی شہد کا گھونٹ یا کسی چیز میں مخلوط ہوکر،رب شہد کے متعلق فرماتاہے:"فِیۡہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ"۔ ۳؎ یعنی کیّ کرنا،لوہا گرم کرکے داغ دینا ان علاجوں کی وجہ اور پچھنے کے مقدم فرمانے کی حکمتیں یہاں مرقات میں دیکھو۔