Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
341 - 975
حدیث نمبر 341
روایت ہے حضرت بریدہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جو نردشیر کھیل کھیلے ۱؎ تو گویا اس نے اپنے ہاتھ سؤر کے گوشت اور اس کے خون میں رنگ لیے ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ فارس کے بادشاہوں میں ایک بادشاہ آردشیر ابن تابک گزرا ہے اس نے یہ جوا ایجاد کیا۔نرد بمعنی ہار جیت کی بازی اردشیر آردشیر سے لیا گیا اس لیے اس کھیل کا نام نردشیر رکھا گیا یعنی اردشیر کا جو اس کی ایجادکردہ بازی۔مرقات نے فرمایا کہ اس کا موجد شابور ابن آرد شیربن تابک ہے۔

۲؎  سؤر کے گوشت و خون میں ہاتھ ساننا اسے نجس بھی کرتا ہے اور گھنونا عمل بھی ہے اس لیے اس سے تشبیہ دی گئی۔خیال رہے کہ نردشیر کی حرمت پر امت کا اجتماع ہے،شطرنج احناف کے ہاں ممنوع ہے،شوافع کے ہاں جائز ہے بشرطیہ اس میں مالی ہار جیت نہ ہو،نماز یا جماعت نماز نہ جائے،کھیلنے والے گالی گلوچ نہ کریں۔
Flag Counter