۱؎ آپ تابعی ہیں،تیمی ہیں،ان کے والدیعنی عبداللہ ابن موہب فلسطینی ہیں،وہاں کے قاضی تھے یہ عثمان ثقہ ہیں حضرت ابوہریرہ،ابن عمر،جابر ابن سمرہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہم سے احادیث روایت کرتے ہیں۔
۲؎ بعض روایات میں ہے کہ سرخ رنگ کا خضاب تھا یا تو حضرت ام سلمہ نے اس بال شریف کو خوشبو میں رکھا تھا یہ رنگ اس خوشبو کا تھا یا حضور نے خوشبو ملی تھی یہ رنگ اس کا تھا یا حضور نے سرشریف میں ٹھنڈک کے لیے مہندی لگائی تھی یہ رنگت اس کی تھی لہذا یہ حدیث خضاب نہ لگانے کی احادیث کے خلاف نہیں۔حضرت ام سلمہ نے حضور کی ڈاڑھی کا بال اپنے پاس تبرکًا رکھا ہوا تھا۔(مرقات) نہ معلوم یہ وہ بال شریف تھا یا دوسرا بہرحال حضور کا بال شریف تبرک کے لیے رکھنا اس کی زیارت کرنا سنت صحابہ ہے۔