Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
276 - 975
حدیث نمبر 276
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو بال چپکائے ہوئے دیکھا ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎  ملبد کے معنی ہیں چپکانا۔اہل عرب کوئی خاص گوند ہلکا سا سر میں مل کر بال چپکالیتے تھے تاکہ بال پراگندہ نہ ہوں اسے ملبد کہتے ہیں،یہ بحالت احرام اور غیر احرام سب میں جائز ہے یہاں غالبًا غیر احرام کی حالت میں ملبد مراد ہے۔
Flag Counter