Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
275 - 975
حدیث نمبر 275
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ نظر حق ہے ۱؎ اور گودنے سے منع فرمایا ۲؎(بخاری)
شرح
۱؎ یعنی نظر بد کا اثر حق ہے اس سے مال بدن پر اثر پرتا ہے باذن اللہ۔جیسے اللہ تعالٰی نے سانپ کے منہ میں، بچھو کے ڈنگ میں زہر رکھا ہے یوں ہی اس نے انسان کی نظر میں بھی اثر رکھا ہے جس سے انسان بیمار یا چیز ضائع ہوجاتی ہے،ان شاء اللہ اس کی تحقیق کتاب الطب و الرقی میں آوے گی۔جادو،نظر وغیرہ سب برحق ہے۔جب گالی کے لفظوں میں اثر ہے کہ اس سے دل مغموم ہو جاتا ہے تو جادو کے الفاظ میں بھی اثر ہوسکتا ہے یوں ہی دعاؤں وظیفوں دم درود میں شفاء کا اثر برحق ہے۔

۲؎  اہلِ عرب کا عقیدہ تھا کہ گودنے سے نظر نہیں لگتی اور لگی ہوئی نظر دفع ہوجاتی ہے اس لیے حضور انور نے اس سے منع فرمایا کہ یہ خلاف عقل اور عقیدہ باطل ہے۔
Flag Counter