۱؎ جس کے سر پر بال ہوں وہ انہیں پریشان نہ رکھے ان میں کنگھی وغیرہ کرتا رہے۔اس باب میں کنگھی کے علاوہ اور چیزوں کا ذکر بھی ہوگا جیسے خضاب وغیرہ۔
حدیث نمبر 262
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے سر پر کنگھی کرتی تھی حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ جب حضور انور اعتکاف میں ہوتے تو اپنا سر مبارک گھر کی کھڑکی میں داخل فرمادیتے تھے ام المؤمنین حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا سر دھو بھی دیتیں تھیں تیل کنگھی بھی کردیتی تھیں۔معلوم ہوا کہ بحالت حیض عورت کا جسم پاک ہوتا ہے وہ ناپاکی حکمی ہے اور بحالت اعتکاف اپنے بعض اعضاء مسجد سے باہر نکال دینا جائز ہے۔