| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے سونے کی انگوٹھی اور قسی کپڑے اور ارغوانی رنگ کے گدیلوں سے منع فرمایا ۱؎
شرح
۱؎ قسی وہ کپڑا ہے جو شہر قس میں بنایا جاتا ہے،قس مصر کا ایک شہر ہے وہاں یہ ریشمی کپڑا بنتا تھا۔میاثرہ جمع ہے مثیرہ کی۔مثیرہ وہ گدیلہ جو زمین پر ڈال کر اس پر سوار ہوا جاتا ہے۔