Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
160 - 975
حدیث نمبر 160
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی ا للہ علیہ و سلم نے اس حال میں ایک شخص تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹ رہا تھا ۱؎  کہ اسے دھنسا دیا گیا تو وہ قیامت کے دن تک دھنستا رہے گا ۲؎(بخاری)
شرح
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ یہ مرد گزشتہ امتوں میں کوئی تھا اس لیے امام بخاری نے یہ حدیث ذکر بنی اسرائیل کے باب میں نقل فرمائی۔بعض نے فرمایا کہ یہ شخص قریب قیامت حضور کی امت سے ہوگا یعنی فیشن ایبل مسلمان مگر قول اول قوی ہے۔(اشعہ)

۲؎  یتجلل بنا ہے جلجلۃ سے جس کے معنی ہیں حرکت کرنے کی آواز یعنی وہ برابر نیچے کو جارہا ہے اس کے جانے کی آواز اللہ والےسن رہے ہیں،یہ شخص قارون کے علاوہ کوئی اور شخص ہے،قارون کے دھنسنے کی وجہ اس کا بخل اور اس کی بے ادبی بنی تھی۔(مرقات)
Flag Counter