Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
159 - 975
حدیث نمبر 159
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جو اپنا کپڑا ۱؎  فخر سے گھسیٹے قیامت کے دن اللہ اس کی طرف نظر کرم نہ کرے گا ۲؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ کپڑے میں تہبند،پاجامہ،قمیض،چادر سب ہی داخل ہیں ان میں سے جو بہت زیادہ نیچا ہوکر زمین پر گھسٹے اور ہو فخریہ فیشن کے طورپر اس پر یہ وعید ہے۔

۲؎  ان جیسے فرمانوں میں نہ دیکھنے سے مراد ہوتا ہے مہربانی و کرم کی نظر نہ دیکھنا۔
Flag Counter