Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
116 - 975
حدیث نمبر 116
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آبِ زمزم کا ڈول لایا تو آپ نے کھڑے ہوکر پیا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہ بھی سنت ہے کہ آبِ زمزم کھڑے ہوکر پئے تعظیم کے لیے۔اس پانی کی دو وجہ سے تعظیم ہے: ایک یہ کہ یہ  پانی حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایڑی سے پیدا ہوا۔دوسرے یہ کہ اس میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا لعاب شریف ملا ہوا ہے کہ ان حضور سرکار نے ایک بار زمزم شریف پی کر باقی پانی کنوئیں میں ڈال دیا۔بعض شارحین نے فرمایا اژدہام کی وجہ سے وہاں بیٹھنے کی جگہ نہ تھی اس لیے کھڑے ہوکر پیا یہ غلط ہے کہ آبِ زمزم ہمیشہ کھڑے ہوکر پینا چاہیے۔
Flag Counter