Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
103 - 975
حدیث نمبر 103
روایت ہے حضرت جعفر ابن محمد سے ۱؎  وہ اپنے والد سے راوی ۲؎  فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب کسی قوم کے ساتھ کھاتے تو ان سب میں آخر تک کھاتے۳؎(بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ حضرت جعفر وہ ہی امام جعفر صادق ہیں جن کا دنیا میں شہرہ ہے،ان کے والد امام محمد باقر ہیں جو تابعی ہیں،انہوں نے اپنے والد امام زین العابدین کو بھی پایا ہے اور حضرت جابر ابن عبداللہ کو بھی۔نسب شریف یہ ہے امام جعفر ابن محمد باقر ابن امام زین العابدین ابن امام حسین ابن علی ابن ابی طالب رضوان اللہ علیہم اجمعین۔

۲؎  امام محمد باقر تابعی ہیں کیونکہ انہوں نے حضرت جابر سے ملاقات کی ہے اور امام جعفر صادق تبع تابعی ہیں لہذا یہ حدیث مرسل ہے کہ اس میں صحابی کا ذکر نہیں۔حدیث مرسل امام اعظم کے ہاں حجۃ ہے ،امام شافعی کے ہاں حجۃ نہیں جیساکہ کتب اصول میں ہے۔

۳؎ اگرچہ حضور انور کی خوراک شریف بہت کم تھی مگر کھانا آہستہ آہستہ ہوتا تھا تاکہ آخر تک ملاحظہ فرماتے رہیں تمام ساتھی کھالیں کوئی بھوکا نہ رہے،دسترخوان پر اگر بزرگ ہستی کھاتی رہے تو کھانا جاری ہی مانا جاتا ہے۔
Flag Counter