| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ قرآن میں جو آیا ت اتاری گئیں ان میں یہ آیت بھی تھی کہ فرمایا ایک دو بارمنہ میں پستان دینا حرام نہیں کرتا ۱؎ یہ مسلم کی روایات ہیں۔
شرح
۱؎ یعنی بحکم قرآنی پہلے حکم یہ تھا کہ اگر بچہ دس گھونٹ دودھ کسی عورت کا پیئے تب دودھ کی حرمت آئے گی پھر دس کاحکم منسوخ ہوکر پانچ کا حکم رہا یہ حدیث ہمارے خلاف ہے اور امام شافعی کی دلیل ہے کہ ان کے ہاں پانچ گھونٹ سے حرمت آتی ہے۔