| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت ابو اسید سے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے بدر کے دن فرمایا کہ جب کفار تم سے قریب ہوں تو ان پر تیر چلاؤ اور تلواریں نہ سونتو حتی کہ وہ تم سے قریب تر ہوجائیں ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ حدیث بالکل ظاہر ہے کہ جب تک کفار تیر کی زد میں ہوں تب تک تلواریں نہ سونتو کہ بے کار ہے اور ایک ہاتھ تلوار سے بلاوجہ گِھر جائے گا۔جب تلوار کی زد میں آجائیں تب تیر بے کار ہیں اب تیر سے ہاتھ نہ گھیرو تلواریں سونت کر ان پر ٹوٹ پڑو۔