۱؎ چنانچہ حضور نے شاہ اسکندریہ مقوقس اور منذرابن سادی اور شاہ عمان اور شاہ یمامہ اور حارث ابن ابی شمر اور شاہ جر بادشاہ اذرج شاہ دج شاہ اکیدر وغیرہم کے نام فرامین لکھے،یہ فرامین ۶ھ میں لکھے گئے۔(اشعۃ اللمعات)
۲؎ جس شاہ حبشہ نجاشی پر حضور انور نے نماز جنازہ پڑھی ہے وہ ہے اصحمہ یہ بادشاہ نجاشی دوسرا ہے مؤمن یہ بھی تھا حضور انور نے عمرو ابن امیہ ضمری کے ہاتھ اس کو فرمان عالی لکھا جب اس کے پاس عمرو پہنچے تو وہ تخت سے اترکر دوزانو بیٹھ گیا،خط شریف کو چوما آنکھوں سے لگایا فرمان عالی پڑھ کر فورًا مسلمان ہوگیا اور اپنے بیٹے کو بہت تحفے ہدیئے دے کر حضور کے پاس بھیجا،اس کا وہ لڑکا راستہ میں فوت ہو گیا تب حضور انور نے نجاشی کو دوسرا خط شریف بھیجا،نجاشی کی اولاد میں اب تک یہ دونوں خطوط محفوظ ہیں جنہیں وہ تبرکًا رکھتے ہیں۔ان کی زیارت کرتے ہیں۔(اشعۃ اللمعات)رضی اللہ عنہم اجمعین