Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
696 - 1040
حدیث نمبر696
روایت ہے حضرت ابو سعید سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک لشکر ہزیل کے قبیلہ بنی لحیان کی طرف بھیجا ۱؎ تو فرمایا ہردو شخصوں میں سے ایک شخص چلا جائے ثواب ان دونوں کوہوگا۲؎ (مسلم)
شرح
۱؎ ہذیل کفار کا بڑا قبیلہ تھا اور بنی لحیان اس کا فخذ جیسے پٹھان بڑا قبیلہ ہے،پھر یوسف زئی،کمال زئی ان کے چھوٹے خاندان،یہ جہاد بنی لحیان پر تھا۔

۲؎ یعنی گھر کے سارے آدمی لشکر میں نہ جائیں،باپ بیٹے،بھائی،بھائی،چچا بھتیجے میں سے ایک شخص تو جہاد میں جائے دوسرا شخص گھر میں رہ کر اسے سنبھالے،نفس ثواب مشترک ہوگا۔معلوم ہوا کہ مجاہد کا خلیفہ مجاہد کے ثواب میں شریک ہوتا ہے۔
Flag Counter