۱؎ آپ تابعین میں سے ہیں،آپ غالب ابن ابی غیلان ابن خطاف قطان بصری ہیں،ثقہ ہیں،خواجہ حسن بصری اور سعید ابن جبیر کے شاگرد ہیں۔
۲؎ یہ صاحب اور انکے والد تو مجہول ہیں خبر نہیں کون ہیں ان کے دادا اگرچہ مجہول ہیں مگر صحابی ہیں،چونکہ سارے صحابہ عادل ہیں اس لیے انکا نام معلوم نہ ہونا مضر نہیں۔
۳؎ یہاں حق بمعنی ضروری و لازم ہے یعنی ملک،قوم اسلام کو بادشاہ حکام کی ضرورت ہے کہ ان سے دین بھی قائم ہے دنیا بھی برقرار۔
۴؎ یعنی عمومًا سردار ہیں دوزخی کہ اکثر لوگ حکومت پاکر ظلم و تعدی کرتے ہیں لہذا جسے سردار بننا پڑجائے وہ بہت احتیاط سے کام کرے کہ تلوار کی دھار پر ہے۔