Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
59 - 1040
حدیث نمبر 59
روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب اور انس ابن مالک سے وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرمایا توریت میں لکھا ہے ۱ ؎ کہ جس کی لڑکی بارہ برس کی ہوجائے اور وہ اس کا نکاح نہ کرے۲ ؎ پھر وہ کوئی گناہ کر بیٹھے تو اس کا گناہ اس کے باپ پر ہے۳؎ یہ دونوں حدیثیں بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیں۔
شرح
۱ ؎ اس سے معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم توریت و انجیل سے ان کے احکام سے خبردار ہیں،اگرچہ ان کتب کی زبان عبرانی ہے اور حضور عربی، کیوں نہ واقف ہوں حضور تو جانوروں فرشتوں کی زبانیں بھی جان لیتے ہیں۔

 ۲ ؎ یعنی کفو ملتا ہو اور یہ شخص نکاح کردینے پر قادر ہو پھر بھی محض دولتمند کی تلاش میں لاپرواہی سے نکاح نہ کرے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رب توفیق دے تو لڑکی کا نکاح بارہ سال کی عمر سے پہلے ہی کردے اب تو پچیس تیس سال تک کی لڑکیاں گھروں میں بیٹھی رہتی ہیں،نہ بی اے لاکھ پتی ملتا ہے نہ نکاح ہوتا ہے رب تعالٰی مسلمانوں کی آنکھیں کھولے۔

۳ ؎ یعنی اس کا گناہ باپ پر بھی ہے کیونکہ وہ اس کا سبب بنا۔
Flag Counter