Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
548 - 1040
حدیث نمبر548
روایت ہے حضرت عائشہ سے وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا جس کا ایک فرق نشہ دے اس سے ایک چلو بھی حرام ہے ۱؎(احمد،ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎  فرق مدینہ منورہ کا ایک پیمانہ تھا جس میں سولہ رطل یعنی آٹھ سیر چیز سماتی تھی یہاں مطلقًا زیادتی مراد ہے یعنی جو سولہ رطل ہو تو نشہ دے وہ چلو بھر بھی حرام ہے اگر چہ نشہ نہ دے کہ یہ ذریعہ ہے زیادہ پینے کا یا شراب خوری کی عادت کا جیساکہ پہلی حدیث میں گزرا۔
Flag Counter