Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
543 - 1040
حدیث نمبر543
روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے چھوارے اور کچے کھجور کے ملاؤنی سے اور کشمش و چھوہاروں کی ملاؤنی سے اور کچے کھجور اور تر کھجور کی ملاؤنی سے منع فرمایا ۱؎ اور فرمایا کہ ہر ایک کا علیٰحدہ نبیذ بناؤ ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی ان دو دو چیزوں کو ملاکر پانی میں بھگو کر ان کا شربت(نبیذ)نہ بناؤ کہ ان دو کے ملانے سے نشہ جلد پیدا ہوجاتا ہے کہ اگر ان میں سے ایک بھی متغیر ہوگیا تو دوسرے کو بھی خراب کردے گا،یہ حکم احتیاطی ہے اگر دونوں کو ملا کر بھگویا گیا اور نشہ پیدا نہ ہوا تو پینا حلال ہے۔

۲؎ امام احمدومالک نے اس حدیث کے ظاہر پر عمل فرمایا ہے ان کے نزدیک اس مخلوط کا نبیذ حرام ہے نشہ دے یا نہ دے،امام اعظم و شافعی کے ہاں اگر نشہ دے تو حرام ہے ورنہ نہیں۔
Flag Counter