| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے بتع کے بارے میں پوچھا گیا اور وہ شہد کی شراب ہے ۱؎ تو فرمایا ہر شراب جو نشہ دے وہ حرام ہے ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس طرح کہ شہد کو شربت بناکر برتن میں بھر لیتے ہیں حتی کہ گرم ہوکر جھاگ چھوڑ دیتا ہے نشہ دینے لگتا ہے،اسے بتع ب کے کسرہ سے ت کے سکون یا فتحہ سے۔ ۲؎ اس کے معنی امام ابوحنیفہ قدس سرہٗ کے نزدیک یہ ہیں کہ غیر انگوری شراب نشہ دے تو حرام ہے غیر منشّی تھوڑی سی نشہ کی بنا پر حرام نہیں،باقی آئمہ کے ہاں اس جملہ کے معنی یہ ہیں کہ جو شراب نشہ آور ہوتی ہے وہ مطلقًا حرام ہے تھوڑی ہو یا بہت،انگوری ہو یا کوئی اور مگر یہ حدیث بظاہر امام ابوحنیفہ کی دلیل ہے کہ یہاں حرمت کو نشہ پر معلق کیا گیا۔