۱؎ اپنے زمانہ خلافت میں مسجد نبوی شریف میں منبر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم پر یہ خطبہ دیا یا خطبہ جمعہ تھا یا خطبہ وعظ۔
۲؎ قاموس میں ہے کہ لفظ خمر مذکر بھی ہے مؤنث بھی،یہاں ھی فرمانے سے معلوم ہوا کہ مؤنث ہے۔
۳؎یعنی آج کل ہمارے ملک میں عمومًا ان پانچ چیزوں سے شراب بنتی ہے،حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ پاک میں عمومًا دو چیزوں سے بنتی تھی انگور اور کھجور لہذا یہ حدیث گزشتہ حدیث کے خلاف نہیں۔
۴؎ یعنی شراب ان پانچ چیزوں میں منحصر نہیں جو پتلی چیز نشہ آور ہو جائے وہ شراب ہے اور حرام ہے حتی کہ تربوز کا پانی اگر گرم ہو کر نشہ دینے لگے تو وہ بھی حرام ہے۔