Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
536 - 1040
حدیث نمبر536
روایت ہے حضرت عمر سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جب تم کسی شخص کو پاؤ کہ وہ اﷲ کی راہ میں خیانت کرے ۱؎ تو اس کا سامان جلادو اور اسے مارو ۲؎ (ترمذی،ابوداؤد)اور ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ اس طرح کہ جہاد میں غنیمت کے مال میں سے تقسیم سے پہلے کچھ لے لے،غلول غنیمت میں خیانت کرنے کو کہتے ہیں۔

۲؎ امام احمد نے اس کے ظاہر پر عمل فرمایا ہے ان کے ہاں اس خائن کا سارا مال جلادیا جائے سوائے قرآن مجید اور جانور اور غنیمت کے چرائے ہوئے مال کے یہ نہ جلائے جائیں،باقی علماء فرماتے ہیں کہ یہ حکم شروع اسلام میں تھا اب منسوخ ہوچکا،امام شافعی فرماتے ہیں کہ اسے مارا ضرورجائے مال نہ جلایا جائے۔خیال رہے کہ اس خیانت میں ہاتھ نہ کٹے گا کیونکہ یہ شرعی چوری نہیں جس مال میں خود اپنا بھی حق ہو اس کی چوری سے ہاتھ نہیں کٹتا کچھ اور بھی شرائط ہیں جن سے ہاتھ کٹتا ہے۔
Flag Counter