Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
428 - 1040
حدیث نمبر428
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو اپنے بھائی کی طرف لوہے سے اشارہ کرے ۱؎ تو فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں ۲؎ حتی کہ اسے رکھ دے اگرچہ اس کا سگا بھائی ہو ۳؎ (بخاری)
شرح
۱؎ خواہ ڈرانے دھمکانے کے لیے خواہ مذاق میں۔لوہے سے مراد قتل کا ہر ہتھیار ہےتلوارچھری،آج کل پستول بندوق وغیرہ۔

۲؎ یا تمام فرشتے یا حافظین فرشتے یا کاتبین یا سائرین جو ذکر الٰہی کی تلاش میں زمین پر چکر لگاتے رہتے ہیں۔

۳؎ یعنی ظاہر ہے کہ کوئی اپنے سگے بھائی کو قتل نہیں کرتا تو اس پر ہتھیار اٹھانا یقینًا ڈرانے یا مذاق کے لیے ہوگا مگر یہ بھی لعنت کا باعث ہے یا مطلب یہ ہے کہ سگے بھائی پر ہتھیار اٹھانا لعنت کا باعث ہے تو اجنبی پر ہتھیار اٹھانے کا کیا پوچھنا۔
Flag Counter