| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جو علاج کرے اور اس کو علم طب معلوم نہ ہو تو وہ ضامن ہے ۱؎ (ابوداؤد،نسائی)
شرح
۱؎ یعنی جوشخص علم طب نہ رکھتا ہو اور یوں ہی کسی کا علاج کرے جس سے مریض ہلاک ہوجائے تو اس کا حکم قتل خطاء کا ہے کہ اس کے وارث عصبات پر دیت خطاء واجب ہوگی قصاص نہ ہوگا کیونکہ اس نے اراداۃً قتل نہ کیا بلکہ مریض کا علاج بھی اس کے کہنے پر کیا۔فی زمانہ ہرشخص بیمار کو دوا بتاتا ہے اس سے احتیاط چاہیے،اس حدیث سے سبق لازم ہے،علاج میں انسانی جان کی ذمہ داری ہے۔