| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت عمر سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی عورت سے خلوت نہیں کرتا مگر ان میں تیسرا شیطان بھی ہوتا ہے ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی جب کوئی شخص اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے خواہ دونوں ہی کیسے پاکباز ہوں اور کسی مقصد کے لیے جمع ہوں شیطان دونوں کو برائی پر ضرور ابھارتا ہے اور دونوں کے دلوں میں ضرور ہیجان پیدا کرتا ہے،خطرہ ہے کہ زنا واقع کرادے اس لیے ایسی خلوت سے بہت ہی احتیاط چاہیے۔گناہ کے اسباب سے بھی بچنا لازم ہے بخار روکنے کے لیے نزلہ و زکام روکو۔