Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
350 - 1040
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر350
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ گناہ میں نذرنہیں ۱؎ اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۲؎ (ابوداؤد،ترمذی،نسائی)۳؎
شرح
۱؎ یعنی گناہ کی نذر کا پورا کرنا جائز نہیں کہ وہ نذر درست ہی نہیں ورنہ کفارہ واجب ہونے کے کیا معنے۔خلاصہ یہ ہے کہ وجوب نذر معصیت میں نہیں ہوتا کفارہ واجب ہوجاتا ہے۔

۲؎ یہ حدیث امام اعظم کی بڑی قوی دلیل ہے حضرت امام شافعی کے خلاف ہے،ان کے ہاں حرام چیز کی نذر میں کفارہ بھی نہیں ہوتا،امام اعظم کے ہاں ایسی نذر کا پورا کرنا حرام ہے اس کا کفارہ واجب ہے۔

۳؎  یہ حدیث امام سیوطی نے جامع صغیر میں احمد اور ائمہ اربعہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے،نسائی نے عمران ابن حصین سے نقل کی۔
Flag Counter