| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
اور مسلم کی روایت میں حضرت ابوہریرہ سے ہے فرمایا اے بوڑھے سوار ہوجاکہ اﷲ تعالٰی تجھ سے اور تیری نذر سے بے نیاز ہے ۱؎
شرح
۱؎ یہاں یہ تو فرمایا گیا کہ مجبورشخص پیدل چلنے کی نذر پوری نہ کرے اس سے خاموشی ہے کہ اس پر کچھ کفارہ وغیرہ ہے یا نہیں اس کے لیے دوسری روایات ہیں کہ حج کا واجب چھوٹ جانے سے قربانی واجب ہوتی ہے۔