Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
324 - 1040
حدیث نمبر324
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ جو قسم کھائے اپنی قسم میں کہدے کہ لات و عزیٰ کی قسم تو کہے کہ نہیں ہے کوئی معبود اﷲ کے سو ا؎ اور جو اپنے ساتھی سے کہے آؤ جوا کھیلیں تو وہ خیرات کرے ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی اگر بھول کر لات و عزیٰ کی قسم کھالے تو کفارہ کے لیے کلمہ طیبہ پڑھ لے کہ نیکیاں گناہ کو مٹا دیتی ہے اور اگر دیدہ دانستہ بتوں کی تعظیم کرتے ہوئے ان کی قسم کھائی ہے تو کافر ہوگیا،دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو۔لات و عزیٰ مکہ والوں کے دو مشہور بت تھے جو کعبہ معظمہ میں رکھے ہوئے تھے اب جو گنگا جمنا یا رام لچھن کی قسم کھائے اس کا حکم بھی یہی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس جیسی قسم میں کفارہ نہیں صرف یہ ہی حکم ہے جو یہاں مذکور ہوا۔

۲؎ یعنی جو ا کھیلنا تو درکنار اگر کسی کو جوا کھیلنے کی دعوت بھی دے تو وہ جوئے کا مال جس سے جوا کھیلنا چاہتا ہے وہ یا دوسرا مال صدقہ کردے تاکہ اس ارادہ کا یہ کفارہ ہوجائے۔اس سے معلوم ہوا کہ ارادہ گناہ بھی گناہ ہے،یہ ہی مذہب جمہور ہے۔
Flag Counter