Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
274 - 1040
حدیث نمبر274
روایت ہے حضرت ابوبکر صدیق سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایاجنت میں داخل نہ کیا جاوے گا بدخلق ۱؎(ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی بدخلق بدخو اولًا جنت میں نہ جائے گا پہلے بدخلقی کی سزا پائے گا پھر جنت میں جائے گا یا جنت کے اعلیٰ مقام پر نہ جائے گا یا خوش خلق لوگوں کے ساتھ نہ جائے گا لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ ہر مسلمان جنتی ہے اگرچہ بڑا گنہگار ہو اور ہوسکتا ہے کہ یہاں بدخلق سے وہ شخص مراد ہو جس کے اخلاق اﷲ رسول کے ساتھ بھی خراب ہوں،ظاہر ہے کہ ایسا شخص کافر ہے اور کافر جنت میں کبھی نہ جائے گا۔
Flag Counter