Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
184 - 1040
حدیث نمبر 184
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے مؤمنوں سے کامل تر مؤمن اچھے اخلاق والا ہے ۱؎ اور تم میں بہترین وہ ہے جو اپنی بیویوں سے بہترین ہو ۲؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔(ابوداؤد)خلقا تک۔
شرح
۱؎ خلق حسن وہ عادت ہے جس سے اﷲ رسول بھی راضی رہیں اور مخلوق بھی،یہ ہے بہت مشکل مگر جسے یہ نصیب ہو جائے اس کے دونوں جہان سنبھل جاتے ہیں۔

۲؎ کیونکہ بیوی صرف خاوند کی خاطر اپنے سارے میکے والوں کو چھوڑ دیتی ہے اگر خاوند بھی اس پر ظلم کرے تو وہ کس کی ہو کررہے،کمزور پر مہربانی سنت الہیہ بھی ہے سنت رسول بھی۔
Flag Counter