Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
157 - 1040
حدیث نمبر 157
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ جب کسی کے پاس دو بیویاں ہوں پھر ان میں انصاف نہ کرے تو وہ قیامت میں اس طرح آئے گا کہ اس کی ایک کروٹ ٹیڑھی ہوگی ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ،دارمی)
شرح
۱؎ اس کروٹ ٹیڑھی ہونے سے اسے چلنے پھرنے میں سخت تکلیف بھی اور تمام محشر میں بدنامی بھی کہ ہر شخص پہچان لے گا کہ یہ ظالم خاوند ہے جس نے اپنی بیویوں میں انصاف نہ کیا تھا۔ فقہاء فرماتے ہیں کہ اگر تمام بیویاں آزاد ہوں یا لونڈیاں تو سب میں یکسانیت کرے،اور اگر ایک بیوی آزاد ہو،دوسری لونڈی،تو آزاد کے ہاں دو دن رہے،لونڈی کے پاس ایک دن،نیز عبادات میں مشغول ہو کر بیوی بچوں سے بے خبر ہوجانا سخت منع ہے۔عبادت بھی کرو بیوی بچوں میں بھی مشغول رہو،ہفتہ میں دوبار ضرو ران کی خبر گیری کرے(مرقات)
Flag Counter