Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
133 - 1040
حدیث نمبر 133
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب حضرت زینب سے زفاف کیا تو ولیمہ کیا ۱؎ لوگوں کو گوشت روٹی سے سیر کردیا ۲؎(بخاری)
شرح
۱؎ اسی ولیمہ کا وہ واقعہ ہے کہ بعض صحابہ کرام کھانا پکنے سے پہلے ہی دولت خانہ سرکار میں پہنچ گئے اور بعض حضرات کھانا کھا چکنے کے بعد وہاں ہی باتوں میں مشغول رہے جس سے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو تکلیف ہوئی تب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی"یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَدْخُلُوۡا بُیُوۡتَ النَّبِیِّ"الایہ۔

۲؎ یعنی حاضرین مدعوین کو پیٹ بھر گوشت روٹی کھلائی یا ثرید بنا کر یا جیسے آج کل عمومًا کھائی جاتی ہے اس طرح اس ولیمہ کے علاوہ باقی ولیموں میں چھوارے پنیر وغیرہ کھلائے گئے تھے۔
Flag Counter