روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ آزاد عورت سے اس کی بغیر اجازت عزل کیا جائے ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی لونڈی سے بغیراس کی اجازت بھی عزل کرنا جائز ہے اور حرہ بیوی سے اس کی اجازت سے عزل کرسکتے ہیں کیونکہ صحبت حرہ بیوی کا حق ہے اور انزال صحبت کا تتمہ ہے، جس سے عورت کی تسلی ہوتی ہے۔