| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو شخص اپنی بیوی کے پاس اس کی دبر میں جائے تو اﷲ اس کی طرف نظر رحمت نہ کرے گا۱؎(شرح سنہ)
شرح
۱؎ یعنی ایسے شخص کو اﷲ تعالٰی کل قیامت میں نظر رحمت سے نہ دیکھے گا یعنی یہ شخص انتہائی بدبخت ہے کہ قیامت میں رحمت الہٰی سے محروم ہے قرآن کریم میں یہ کلمہ کفار کے لیے بطور اظہار غضب ارشاد ہوا ہے"لَا یَنۡظُرُ اِلَیۡہِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَلَا یُزَکِّیۡہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ"جو رب تعالٰی کی رحمت سے محروم رہا وہ جہنمی ہوا۔