Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
190 - 671
حدیث نمبر190
روایت ہے حضر ت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو مکہ معظمہ میں داخل ہوئے،حجر اسود کے سامنے آئے اسے چوما پھر بیت اﷲ کا طواف کیا پھرصفا پر تشریف لائے ۱؎  تو اس پر اتنا چڑھے کہ بیت اﷲ نظر آگیا تو اپنے ہاتھ اٹھائے تو اس قدر اﷲ کا ذکر و دعا کرتے رہے جتنا رب نے چاہا ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یہ واقعہ یا تو حجۃ الوداع کا ہے یا کسی عمرہ کا اور صفا کی طرف جانا طواف اور طواف کی نماز ادا کرکے ہے۔

۲؎ اس زمانہ میں صفا پر بہت اوپر چڑھ کر کعبہ نظر آتا تھا،اب تو زمین پر ہی نظر آجاتا ہے کہ زمین بہت اونچی ہوچکی ہے اور مروہ پر بالکل نظر نہیں آتا مگر ادائے سنت کے لیے کچھ چڑھ جانا چاہیے۔بہتر یہ ہے کہ وہاں جو دل چاہے دعا مانگے کوئی خاص مقرر نہ کرے کہ اس مقرر کرنے میں دل میں خشوع نہیں پیدا ہوتا۔
Flag Counter