Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
130 - 671
حدیث نمبر130
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے جہاد کے متعلق اجازت مانگی ۱؎ تو فرمایا عورتوں کا جہاد حج ہے ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ کہ مجھے بھی میدان جہاد میں اپنے ساتھ لے چلیں،مجاہدین کی مرہم پٹی و  دیگر خدمات کروں گی اور اگر ضرورت پڑی تو کفار سے لڑوں گی بھی۔

۲؎ یعنی عورتوں پر جہاد فرض نہیں حج فرض ہے اگر ان میں اس کی طاقت ہو۔خیال رہے کہ کبھی ہنگامی حالات ایسے نازک ہوجاتے ہیں کہ عورتوں کا بھی جہاد کرنا پڑتا ہے جب کہ مرد جہاد کے لیے ناکافی ہوں،کفار کا دباؤ بڑھ جائے،یہ حدیث نارمل(Normal) حالات کی ہے۔اور جن احادیث میں عورتوں کا جہاد میں جانا ثابت ہے وہ ہنگامی حالات میں ہے لہذا  احادیث میں تعارض نہیں۔ اس حدیث سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جو جوان لڑکیوں کو تعلیم کے بہانہ اکیلی پردیس میں بھیج دیتے ہیں جہاں اسکولوں میں مخلوط تعلیم دی جاتی ہے،وہ بھی عبرت پکڑیں جو جہاد پریڈ(Prade) کے بہانہ عورتوں کو بے پردہ پھراتے ہیں۔شعر

کر اب یہ فکر کہ بیٹا حج خفیفہ ہو		یہ فکر چھوڑ کہ بیٹی تیری عفیفہ ہو
Flag Counter