Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
125 - 671
حدیث نمبر125
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ماہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی ماہ رمضان میں کسی وقت عمرہ دن یا رات میں اس کا ثواب حج کے برابر ہے۔معلوم ہوا کہ جگہ اور وقت کا اثر عبادت پر پڑتا ہے۔اعلٰی جگہ اور اعلٰی وقت میں عبادت بھی اعلٰی ہوتی ہے۔(مرقات)حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے سارے عمرہ ذیقعدہ میں ہوئے۔
Flag Counter