| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
اور مسلم کی روایت میں حضرت سلمان سے اسی کی مثل ہے اس کے آخر میں ہے کہ فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا تو اﷲ تعالٰی اس رحمت کو اس سے کامل فرمادے گا ۱؎
شرح
۱؎ یعنی قیامت کے دن ان ننانوے رحمتوں کو اس دنیا کی ایک رحمت سے ملا کر پورے سو فرمائے گا۔معلوم ہوا کہ وہاں دنیوی رحمت بھی ہوگی مگر صرف مسلمانوں میں،کفار تو عذاب دیکھ کر اپنی اولاد،ماں باپ سے بھی بیزار ہوں گے۔