Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
528 - 5479
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر 528
روایت ہے حضرت جابر سےفرماتےہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جو سبحان اﷲ العظیم وبحمدہٖ پڑھے اس کے لیے جنت میں درخت بویا جائے گا ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎  جنت کی بعض زمین تو میوے پھولوں کے درختوں سے بھری ہے،بعض زمین خالی،اس خالی زمین میں ہمارے نیک اعمال مثل درختوں کے نمودار ہوتے ہیں یہاں اس خالی زمین کا ذکر ہے،جنت میں باغات تو ہیں مگر کھیت نہیں کیونکہ کھیت میں دانے ہوتے ہیں جو غذا کے کام آتے ہیں وہاں نہ بھوک ہے نہ غذا کی ضرورت،باغوں میں پھل پھول ہوتے ہیں جن سے لذت لی جاتی ہے،تمام درختوں میں کھجور کا درخت بہت ہی مفید ولذیذ ہے اس لیے لاحول شریف سے درختِ کھجور ہوتا ہے۔
Flag Counter