Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
497 - 5479
حدیث نمبر 497
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایسی کوئی قوم یا جماعت نہیں جو کسی مجلس سے بغیر اﷲ کا ذکر کئے اٹھ جائے مگر وہ مردار گدھے کی مثل سے اٹھتے ہیں ۱؎ اور یہ ان پر حسرت ہوتی ہے۔(احمد،ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی گویا یہ غافل لوگ مردار گدھا کھا کر اٹھے جو پلید بھی ہے اور حقیر بھی اور اپنی زندگی میں حماقت میں مشہور بھی ہے اور شیطان کا مظہر بھی کہ اس کے بولنے پر لاحول پڑھی جاتی ہے۔غرضکہ اﷲ کے ذکر سے خالی مجلسیں مردار گدھے کی طرح ہیں اور ان میں شرکت کرنےوالے اس مردارکےکھانے والےہیں۔الحمدﷲ مؤمن کی کوئی مجلس اﷲ کے ذکر سے خالی نہیں ہوتی وعدے پر ان شاءاﷲ کہتا ہے چھینک پر الحمدﷲ،جمائی پر لاحول ولاقوۃ الاباﷲ،غم کی خبر پر انا ﷲ۔غرضکہ بات بات پر اﷲ تعالٰی کا نام لیتا ہے،درود ہو اس دافع شرجن و انس پر،صلوۃ ہو اس غمخوار امت پر جس نے ہماری زندگی سنبھال دی اور ہماری مجلسیں اﷲ کے ذکر سے آباد کردیں۔صلی اللہ علیہ وسلم۔
Flag Counter