| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
روایت ہے حضرت سائب ابن یزید سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب دعا مانگتے تو ہاتھ شریف اٹھاتے پھر ہاتھ منہ پر پھیر لیتے ۱؎ ان تینوں حدیثوں کو بیہقی نے دعوات کبیرہ میں نقل کیا۔
شرح
۱؎ یعنی جن دعاؤں میں حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ اٹھاتے تھے ان میں ہاتھ منہ پر پھیر لیتے تھے اور جن میں ہاتھ نہ اٹھاتے تھے جیسے نماز،طواف،کھانے کے بعد کی دعائیں ان میں ہاتھ منہ پر بھی نہ پھیرتے تھےلہذا اذا دعا،کان کا ظرف ہے نہ کہ خبر اس کی خبر تو مسح یدیہ ہے لہذا حدیث صاف ہے۔