Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
457 - 5479
حدیث نمبر 457
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے اﷲ کے ہاں دعا سے بڑھ کر کوئی چیزگرامی نہیں ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن غریب ہے۔
شرح
۱؎ رب خود فرماتاہے:"قُلْ مَا یَعْبَؤُابِکُمْ رَبِّیۡ لَوْلَا دُعَآؤُکُمْ"اگر تمہاری دعائیں نہ ہوں تو رب تعالٰی تمہاری پرواہ بھی نہ کرے معلوم ہوا کہ اگر ہماری بارگاہ الٰہی میں کچھ قدر و منزلت ہے تو دعاؤں کی برکت سے ہے،دعا میں ساری عبادات بھی شامل ہیں کہ وہ بھی بالواسطہ دعائیں ہیں لہذا یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں"اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنۡدَ اللہِ اَتْقٰىکُمْ"کہ دعا بھی تقویٰ کا رکن ہے۔
Flag Counter