| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
روایت ہے عبدالملک ابن عمیر سے مرسلًا ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ سورہ فاتحہ میں ہر بیماری کی دعا ہے ۲؎(دارمی،بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ یہ حدیث مرسل اس لیے ہے کہ عبدالملک ابن عمیر تابعی ہیں،امام شعبی کے بعد کوفے کے قاضی رہے،بڑے عالم ومتقی وہ فرماتے ہیں کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا صحابی کا ذکر نہ کیا اسی کا نام ارسال ہے۔ ۲؎ جسمانی خیالی اور روحانی تمام بیماریوں کی شفاء مطلق ہے بہت بیماریوں میں مختلف طریقوں سے استعما ل کی جاتی ہیں۔اور بہت مفید ہوتی ہے تجربہ ہے ایمان و یقین شرط ہے۔