Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
369 - 5479
حدیث نمبر 369
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم جو شخص صبح کے وقت سورۂ حم مؤمن الیہ المصیر تک ۱؎ اور آیۃ الکرسی پڑھ لیا کرے تو شام تک اس کی حفاظت کی جائے گی ۲؎ اور جوان دونوں کو شام کے وقت پڑھ لیا کرے تو صبح تک اس کی حفاظت ہوگی۳؎ ترمذی،دارمی اور ترمذی نے فرمایا۔یہ حدیث غریب ہے۴؎
شرح
۱؎ یعنی سورۂ مؤمن کی پہلی آیت"حٰمٓ تَنۡزِیۡلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللہِ الْعَزِیۡزِ الْعَلِیۡمِ غَافِرِ الذَّنۡۢبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیۡدِ الْعِقَابِ ذِی الطَّوْلِ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اِلَیۡہِ الْمَصِیۡرُ"تک پڑھے۔

۲؎ کہ جوشخص نماز فجر سے پہلے یا اس کے بعد یہ دو آیتں پڑھ لیا کرے خواہ آیۃ الکرسی سے پہلے پڑھےاور سورۂ مؤمن کی یہ آیت بعد میں یا اس کے برعکس،مرقات وغیرہ تو شام تک وہ اﷲ کی امان و حفظ میں رہے گا کہ شیطان،جادو اور دوسری دنیاوی آفتیں اس تک ان شاءاﷲ نہ پہنچ سکیں گی۔

 ۳؎ یعنی بعد نماز مغرب یہ آیتیں پڑھ لیا کرے تو صبح تک اﷲ کی حفظ و امن میں رہے گا۔خیال رہے کہ بغیر نماز کوئی وظیفہ یا عمل مفید نہیں تمام وردوظیفوں کے لیے پابندی نماز ضروری ہے

 ۴؎ یہ حدیث احمد و ابن حبان نے بھی روایت کی۔
Flag Counter