Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
333 - 5479
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر 333
روایت ہے حضرت ابن عمر سے وہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی کہ آپ جب اعتکاف کرتے تو آپ کے لیے بستر بچھادیا جاتا یا ستون توبہ کے پیچھے آپ کا تخت پوش ڈال دیا جاتا ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ستون توبہ کے پاس اعتکاف کرتے تھے وہاں آپ کے لیے کبھی تو صرف بستر بچھادیا جاتا تھا اور کبھی چار پائی کیطرح تخت بھی۔ معلوم ہوا کہ معتکف مسجد میں چار پائی یا تخت پر سو سکتا ہے بشرطیکہ بالکل پاک و صاف ہو ستون تو بہ مسجد نبوی میں وہ ستون ہے جہاں ابولبابہ نے توبہ کی تھی اسی ستون سے انہیں باندھ دیا گیا تھا اب حجاج وہاں کھڑے ہو کر توبہ استغفار کرتے ہیں۔
Flag Counter