| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چیز کی زکوۃ ہے اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے ۱؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎ کہ روزے کی برکت سے اکثر آدمی دبلے ہوجاتے ہیں،جسم کا کچھ گوشت گل جاتا ہے یا روزہ کی برکت سے جسم گناہوں سے پاک و صاف ہوجاتا ہے یا روزہ کی برکت سے آگ روزہ دار تک نہ پہنچ سکے گی۔غرضکہ روزہ زکوۃ کے سے تینوں کام کرتا ہے۔