Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
96 - 993
حدیث نمبر 96
روایت ہے حضرت انس سے فرماتےہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب"سمع اﷲ لمن حمدہ"کہتے تو کھڑے رہتے حتی کہ ہم کہتے کہ آپ کو وہم ہوگیاپھرسجدہ کرتے اور دو سجدوں کے بیچ بیٹھتے حتی کہ ہم کہتے کہ آپ کو وہم ہوگیا ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ یہ نوافل کا ذکر ہورہا ہے کہ آپ نفل نماز میں رکوع کے بعدقومہ اور دو سجدوں کے درمیان جلسے میں لمبے ذکر اور دعائیں پڑھتے تھے حتی کہ دیکھنے والا یہ سمجھتا کہ شاید آپ نے قومہ کو قیام سمجھ کر تلاوت شروع کردی یا جلسہ کو قعدہ جان کر التحیات شروع کردی۔ خیال رہے کہ نماز میں بھول چوک یا وہم نبوت کی شان کے خلاف نہیں،بہت دفعہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ سہو کیئے ہیں۔
Flag Counter