Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
805 - 993
حدیث نمبر805
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب بندے کے گناہ زیادہ ہوجاتے ہیں اور اس کے پاس گناہ مٹانے والا عمل نہیں ہوتا تو اﷲ اسے غم میں مبتلاکردیتا ہے تاکہ اس کے گناہ مٹادے ۱؎(احمد)
شرح
۱؎ غم کی وجہ سے،طبرانی اورحاکم کی روایت میں ہے کہ اللہ غمگین دل کو پسندکرتاہے اسی لیے صوفیاء فرماتے کہ رنج وغم میں دُرود شریف زیادہ پڑھوکیونکہ اکثر رنج وغم گناہوں کی وجہ سے آتے ہیں اور دُرود شریف کی برکت سے گناہ مٹتے ہیں،جب گناہ گئے تو ان کا سامان یعنی رنج و غم بھی گیا۔
Flag Counter