مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں نماز پڑھتے تھے حالانکہ میں آپ کے درمیان ایسے لیٹے ہوتی تھی جیسے جنازہ کا رکھا ہونا ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ حجرہ شریف چھوٹا تھا جس میں نوافل کے لیے علیٰحدہ جگہ نہ بن سکتی تھی اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تہجد کی کیفیت یہ ہوتی تھی۔ اس حدیث سے معلو م ہوا کہ عورت کا نمازی کے آگے سے گزرنا اور ہے اور آگے ہونا کچھ اور، گزرنا ممنوع ہے آگے ہونا ممنوع نہیں۔ اشارۃ ً یہ بھی معلوم ہوا کہ عورت کے گزرنے سے بھی نماز ٹوٹے گی نہیں۔یہ حدیث پچھلی حدیث کی گویا تفسیر ہے۔